نوجوانو کے لئے تجربے کا حصول اور اسکی اہمیت: از ابراش پاشا

DSCN5060
بہت سارے مواقع پر ہم دیکھتے ہیں کہ نوجوان روزگار کے حصول کے لئے مارے مارے پھرتے ہیں کہیں ٹسٹ، کہیں انٹرویو، اور کہیں کوئ اور ازمائش۔ اکثر ان مواقع پر وہ نوجوان کامیاب ہوتے ہیں یا ان کو ترجیح دی جاتی ہے جن کے پاس کچھ نہ کچھ تجربہ ہوتا ہے۔ کھبی کھبار یہ نوجوان کہیں سے تجربے کا سند بھی حاصل کر لیتے ہیں مگر پوچھ تاجھ پر پتہ چلتا ہے کہ عملی تجربہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ اور یوں ناکامی کا منہ دیکھتے ہیں۔
میں نے اکثر یہ بھی دیکھا ہے کہ ان نوجوانوں کو کہیں معاوضہ کے ساتھ یا بلامعاوضہ انٹرنشپ یا ولنٹری کام کا موقع مل جاتا ہے لیکن انکا دھیان سیکھنے کے طرف نہیں ہوتا۔ اگر یہ نوجوان اس کام کو سمجھیں اور اسکے مزید تفصیلات اور گہرائی میں جائیں تو ان کا ہی بھلا ہو سکتا ہے۔ اکثر انٹر ویوز میں انکے تجربے کے تفصیلات ہی پوچھی جاتیں ہیں۔ اب اگر اس نوجوان نے اپنے کام میں دلچسپی لی ہوتی تو اسکو اپنے کام اور تجربے کے بارے میں کوئ مشکل پیش نہیں آئ گی۔
ادارے ہر اس فرد کو لینے کی کوشش کرتے ہیں جو کام میں دلچسپی لیتا ہو، کام کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہو۔ اپنے کام کا تجزیہ کرتا ہو اور لکیر کا فقیر نہ بنتا ہو۔ اپنے کام کو خود آذادانہ طور پر بغیر کسی کے نگرانی یا سرپرستی کے سرانجام دینے کا اہل ہو۔ وغیرہ وغیرہ
چونکہ ہمارے تعلیمی نظام کے کئی دیگر خامیوں میں ایک یہ بھی ہے کہ ہم اپنے طالبعلموں کو لکیر کے فقیر بننا پسند کرتے ہیں۔ نتیجتاً بچہ آذادانہ کام نہیں کرسکتا اور اسکو ہر وقت استاد، والدین یا بڑے کی نگرانی کی ضرورت ہوتی ہے اوران میں اعتماد کی کمی ہوتی ہے۔ حالانکہ آپ دیکھتے ہیں کہ اسی عمر کا کوئ بھی بچہ جو سکول نہیں گیا اس میں اعتماد بہت ذیادہ ہوتا ہے۔ وہ اگر ہاتھ میں یا ریڑھی پر کچھ بیچتا ہے تو اسکے گفتگو، گاہک کے ساتھ معاملات طے کرنا اور اسکو مطمیئن کرنا وہ تمام ایسی چیزیں ہیں جو تجربہ اسے سیکھاتا ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارا تعلیمی نظام بچوں میں اعتماد کی بحالی کے لئے ان بچوں سے چھوٹے چھوٹے پراجیکٹ بنائے اور اسکو آگے لے جائیں۔ تب ہمارے بچوں میں اعتماد بڑھے گا اور وہ عملی زندگی میں اعتماد کے ساتھ اتر سکیں گے۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s