ژبے او ملګري ملتونه- کال ۲۰۱۶۔ زبانیں اور اقوام متحدہ سال 2016

اقوام متحدہ کے سال 2016 کے عالمی ایونٹ کلینڈر کا حسب سابق ترجمہ اور مطالعہ کررہا تھا۔ اس سال کچھ نئے ایونٹس او دن شامل کئے گئے ہیں۔ میں تمام دنوں کا حوالہ یہاں نہیں دے رہا ہوں۔ بلکہ کچھ مخصوص دنوں کا تذکرہ کرنا چاہوںگا ۔
DSCN506021 فروری کو حسب سابق مادری زبانوں کا عالمی دن منایا جائے گا۔
اس سال اقوام متحدہ اپنی6 دفتری زبانوں کے حوالے سےاقوام متحدہ کے دن منا رہا ہے۔ جسکی تفصیل یہ ہے۔
20 مارچ کو فرانسیسی زبان کا دن منایا جائے گا۔
20 اپریل – اقوام متحدہ کا چائنیز زبان کا دن منایا جائے گا
23 اپریل- کو حسب سابق اقوام متحدہ کا انگریزی زبان کا دن منایا جائے گا۔
6 جون کو اقوام متحدہ – روسی زبان کا دن منائے گی۔
12 اکتوبر کو اقوام متحدہ – سپینش/ ہسپانوی زبان کا دن منائ گی
18 دسمبر کو اقوام متحدہ – عربی زبان کا دن منائ گی۔
اگر ہمارے حکمران ہمارے زبانوں کو توقیر اور عزت بخشتے تو شائد اج ہم دیکھتے کہ ہماری زبانیں بھی یہاں اس فہرست میں موجود ہوتیں۔ مگر بدقسمتی سے ہمارے حکمران اور عوام اپنی زبان کو عزت ہی نہیں دیتے۔ حد تو یہ کر دی کہ بنیادی تعلیم مادری زبان میں بچے کا حق ہے۔ مگر صوبہ خیبر پختونخوا میں وہ حق چھین لیا گیا۔ مزید جبر یکہ کی جماعت پنجم کے یونیورسل امتحان میں پشتو کا مضموں شامل ہی نہیں۔ یہ غلام ذہنیت کی نشانی ہے۔ انگریزی سب کچھ نہیں،اسی طرح اردو سب کچھ نہیں۔ دوسری زبانیں سیکھنا بری بات نہیں لیکن اپنی زبان کھونا، بے توقیر اور بے عزت کرنا کہاں کا انصاف ہے۔
آئیں ہم سب مل کر اپنے اپنے مادری زبانوں کی ترقی اور ترویج کے لئے کام کریں۔
پښتو زمونږه مور ده۔۔۔
ابراش پاشا، تيمرګره لر دير
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s